Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ڈی جی کینال کی بندش سے علاقہ خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔کسان بورڈ

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)علاقہ پچادھ کا دورہ زیرِ زمین پانی کڑواہے لاکھوں افراد پینے کے لیے داجل کینال کا پانی استعمال کرتے ہیں ڈی جی کینال کی بندش سے علاقہ خشک سالی کا شکار ہو جائے گا خشک سالی والے علاقوں میں نہروں کو وارہ بندی کی بجائے مستقل بنیادوں پرچلایا جائے یہ بات کسان بورڈ کے صدر خواجہ محسن ریاض نے چیئرمین حاجی اﷲ یار کورائی ،جنرل سیکرٹری ملک افضل ڈھانڈلہ،تحصیل صدرجلب خان گبول ،نائب صدر محمد نوازسہرانی ،غلام سرورخان جسکانی ،عابد حُسین خلیلانی کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ایک کے اس جد ید دور دور ہم پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں یونین کونسل داجل ،نورپور،نواں شہر،حاجی پور،فتح پور،جہان پور،چک شکاری ،بکھر پور،واہ لشاری ،و دیگر موضعات کا زیرِ مین پانی کڑوا ہو نے کی وجہ سے اِن علاقوں کے مکین پانی کی عدم فراہمی جیسی مشکلات سے دوچار ہیں بارانی اور پہاڑی علاقوں کے لوگ داجل کینال کے نزدیک آباد ہوتے ہیں ڈی جی کینال کے پانی کو پینے کے لیے استعمال کرتے ہیں زیر زمین پانی بھی کڑوا ہے 10 دسمبر کو ڈی جی کینال کو بند کیا جارہے جس سے خشک سالی کاخطرہ ہے نہری پانی کی بندش کے باعث مال مویشی کو پانی پلانے کے لیے بھی کئی دور دراز کے علاقوں سے پانی بھر کر لانا پڑتا ہے علاقہ میں قائم ٹوبے اور تالاب میں پانی کا ذخیرہ25,20 دن میں ختم ہو جاتا اورجمع شدہ پانی مضر صحت ہو جاتا اسلئے ڈی جی کینال کو 31 دسمبر تک چلایا جائے انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ خشک سالی والے علاقوں میں مستقل نہر ی پانی کی فراہمی یقینی بنائے جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے