Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

علاقہ کی سرسبز و شادابی کیلئے شرپسند عناصر کو کھلی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔سردار ممتاز خان بھٹو قیصرانی

وہوا(نمائندہ خصوصی) نالہ گنگ کی بحالی کیلئے جلد نئی کمیٹی تشکیل دی جائے گی،علاقہ کی سرسبز و شادابی کیلئے شرپسند عناصر کو کھلی چھوٹ نہیں دی جائے گی،زمینداروں کی مشاورت سے نالہ گنگ کو مستقل بنیادوں پر بحال کریں گے،ممتاز بھٹو قیصرانی۔ تفصیل کے مطابق ایم پی اے حلقہ PP240سردار ممتاز خان بھٹو قیصرانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گزشتہ برسوں سے نالہ گنگ پر چند شرپسند عناصر زمینداروں کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں اور پانی کی تقسیم غیر منصفانہ انداز میں کرتے ہیں جس سے اہل علاقہ شدید پریشانی کو شکار ہیں ۔اہل علاقہ کی شکایات پر زمینداروں سے مشاورت کے بعد جلد نئی گنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس سے علاقہ کی سرسبز و شادابی بحال ہو گی انہوں نے کہا نالہ گنگ سے ہزاروں ایکڑ اراضی سیراب ہوتی ہے اور وہوا سمیت گردونواح کے کسان خوشحال ہیں اور انشاء اللہ غیر جانبدار گنگ کمیٹی تشکیل دیکر زمینداروں و کاشتکاروں کو خوشحالی میسر آئے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے