Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

فرنٹ ڈیسک کے قیام سے مظلوموں کو بروقت انصاف میسر آئے گا۔جاوید اختر جتوئی

ریتڑہ(نمائندہ خصوصی) آرگنائزڈ کرائم کے انچارج ڈی ایس پی جاوید اختر جتوئی کا تھانہ ریتڑہ اور ترمن چیک پوسٹ کا دورہ،فرنٹ ڈیسک کے قیام کے انتظامات اور ریموٹ کرائم کنٹرول سسٹم کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی تونسہ مہر اسحاق سیال بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈی ایس پی جاوید اختر جتوئی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹ ڈیسک کے قیام سے کرائم میں خاطر خواہ کمی ہو گی اور مظلوموں کو بروقت انصاف میسر آئے گا۔مزید براں انہوں نے ماڈل تھانہ ریتڑہ کی نئی عمارت کے کام کا جائزہ لیا اور ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ کو ہدایت کی کہ ناقص مٹیریل کے استعمال کا خاطر خواہ جائزہ لیا جائے تاکہ ناقص میٹیریل استعمال نہ ہوسکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے