Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ڈاکٹر نظام الدین کا ڈاکٹر شفقت حمید جروار کے ہمراہ اڈا ریتڑہ پر قصاب کی دکان پر چھاپہ،2ہزار جرمانہ

ریتڑہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر نظام الدین کا ڈاکٹر شفقت حمید جروار کے ہمراہ اڈا ریتڑہ پر قصاب کی دکان پر چھاپہ،گوشت کو چیک کیا گیا اورقصاب امیر حیدر سکنہ ناڑی کو نرخ زیادہ ہونے کی وجہ سے دو ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر نظام الدین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں ناقص گوشت اور زیادہ نرخ کی نشاندہی کریں بروقت کاروائی ہوگی کیونکہ دیہی اور شہری علاقوں میں مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔جن کی روک تھام کیلئے ضروری ہے کہ سب لوگ اس سلسلہ میں ان کے ساتھ تعاون کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے