Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بلوچستان پولیس میں تعینات انسپکٹر ہدایت اللہ کلاچی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے

وہوا(نامہ نگار )بلوچستان پولیس میں تعینات انسپکٹر ہدایت اللہ کلاچی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے،انسپکٹر ہدایت اللہ کلاچی ایس ایچ او نصیر آباد کے انچارج تھے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب 6بجے کے
قریب انسپکٹر ہدایت اللہ کلاچی ڈیوٹی پر مامور تھے کہ نا معلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں انسپکٹر ہدایت اللہ کلاچی موقع پر شہید ہو گئے اور دو کانسٹیبل شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچائے گئے جن میں ایک کانسٹیبل جانبر نہ ہو سکا۔وارثان کے مطابق حال ہی میں انسپکٹر ہدایت اللہ کلاچی کی تعیناتی سٹی نصیر آباد میں ہوئی اور اس وقت وہ ایس ایچ او نصیر آباد تعنیات تھے ۔شہید کے پسماندگان میں والدین،بیوی اور تین بیٹے 19سالہ انعام اللہ،14سالہ ذبیح اللہ،محمد اسامہ اور پانچ بیٹیاں ہیں۔شہید اہلکار مقامی زمیندار جندو خان کلاچی کے فرزند اور امیر جماعت اسلامی لتڑا یونین قاری رحمت اللہ کلاچی،مقامی صحافی قدرت اللہ کلاچی کے بڑے بھائی تھے۔انچارج سی آئی اے نصیر آباد غلام مصطفی نے بتایا کہ شہید کو پہلے سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں غلام یسین خان سب انسپکٹر جو شہید کی میت کے ہمراہ تھے انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شہید دو اہم مقدمات کی تفتیش کررہے تھے اور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ ہو چکا تھا اس لیے ملزمان نے دہشت گردی کا نشانہ بنا کر اپنے راستے سے ہٹا دیا ان کے ساتھ ذاتی گن مین صوبیدار خان کلاچی جو زخمی ہوئے تھے وہ بھی ان کے ساتھ موقع پر شہید ہو گئے ان کے نماز جنازہ میں اس حلقے کے ایم این اے ایم پی اے اور کسی بڑے سرکاری افسر نے شرکت کرنا مناسب نہ سمجھا جبکہ پولیس تھانہ وہوا نے شہید کی میت کو پورے اعزاز کے ساتھ سلامی پیش کی اور ایس ایچ او وہوا افتخار احمد قریشی محکمہ پولیس کی طرف سے بھر پور طریقے نمائندگی کرتے نظر آئے پولیس کی بھاری نفری نے قبرستان اور جنازہ گاہ چاروں اطراف سے حصار میں لیا ہوا تھا شہید کے جنازہ میں سابق وفاقی وزیر مملکت خواجہ شیراز محمود پی ٹی آئی کے رہنماء خواجہ مدثر المحمود چئیرمین یونین کونسل جلووالی سردار اعجاز الرحمن کھیتران چئیرمین یونین کونسل وہوا جنوبی سردار محبوب عالم کھیتران،چئیرمین یونین کونسل لیتڑا عبدالغفور کلاچی،چئیرمین یونین کونسل ڈونہ ملک منصور احمد ،اورنگ زیب خان قیصرانی،نذر حسین کلاچی چئیرمین نتکانی ،مقبول شہزاد ملکانی، فاروق شہزاد ملکانی،نعمت خان ملکانی،عزیز اللہ قیصرانی سجاد احمد بزدار ،مرید عباس کھوکھر،منظوراحمد قریشی،جمیل احمد قریشی،شہزاد گاڈی، یاسر فرید،ڈاکٹر اعجاز احمد میانہ، کونسلر فیاض احمد میانہ، ، محمد سلیم قریشی ،قاری بشیر احمد کلاچی و دیگر ہزاروں افراد موجود تھے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے