Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

موجودہ حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے.سردار احمد علی خان دریشک

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)موجودہ حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے بجلی اور گیس کے محکمے حکومتی ایماء پرعوام کا خون چوس رہے ہیں مزدور اپنی ساری کمائی سے گیس وبجلی کے بل ادا کررہے ہیں قومی خزانہ میں اندھا دھند لوٹ مار کر کے ملک کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے
ممبر صوبائی اسمبلی سردار احمد علی خان دریشک نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان کے اکثر بلاکوں میں تین ماہ سے گیس کی سپلائی بند ہے جبکہ گیس کے ہزاروں میں بھیجے گئے ہیں جو عوام کا معاشی قتل ہے اور ڈی جی خان میں بل کی درستگی کی سہلولت نہیں ہے جس کے لیے ملتان جانا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ تمام ادارے تباہ و برباد ہو کر رہ گئے ہیں بلکہ پاکستان پر مزید قرضوں کا بوجھ ڈال کر امریکہ سمیت دیگر ممالک کے آگے گروی رکھ دیا گیا ہے۔ جبکہ ملک و قوم کی ترقی 145خوشحالی کے جھوٹے نعروں سے عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ مہنگائی 145بیروزگاری میں مسلسل اضافہ نے غریب عوام کو زندہ درگور کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کے دعویدار حکمرانوں 145سیاستدانوں نے ملک و قوم کو ترقی 145خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنیکی بجائے غربت 145بیروزگاری کے گہرے کنواں میں گرا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی پی حکومتیں کرپشن و قومی خزانہ کے لٹیرے سیاستدان ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں جن سے عوام اور ملک کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے