Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سوئی گیس کی بدترین بندش اور ہزاروں روپے کے گیس بل بھیجنے کیخلاف خواتین کا برتن اٹھا کراحتجاجی مظاہرہ


سوئی گیس کی بدترین بندش اور ہزاروں روپے کے گیس بل بھیجنے کیخلاف خواتین کا برتن اٹھا کراحتجاجی مظاہرہ حکمرانوں کو دوپٹے اٹھا کر بددعائیں
ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) سوئی گیس کی بدترین بندش اور ہزاروں روپے کے گیس بل بھیجنے کیخلاف خواتین کا برتن اٹھا کراحتجاجی مظاہرہ حکمرانوں کو دوپٹے اٹھا کر بددعائیں گرلز کالج روڈ بلاک کر دیا تفصیلات کے مطابق
گرلز کالج روڈ پر خواتین نے برتن اٹھا کر گیس کی طویل بندش اور دس ہزار سے بیس ہزار کے بل بھیجے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا خواتین کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ہم تین ماہ سے گیس سلنڈر اور لکڑیا ں جلا کر کھانہ پکا رہی ہیں سوئی گیس بند ہے اس باوجود ہمیں ہزاروں روپے کے بل بھیج دئیے گئے ہیں حکمرانوں نے ہمارے منہ سے آخری نوالہ تک چھین لیا ہے ہماری جمع پونجی گیس کے بلوں میں جارہی ہے ہمارے ادا کردا بلوں سے حکمران بیرون ملک عیاشیاں کررہے ہیں یہ اپنی تجوریا ں بھرنے میں مصروف ہیں انہیں غریب عوام کی کوئی فکر نہیں ڈیرہ غازیخان میں بل کی درستگی کی سہولت بھی نہیں ہے جس کے لیے ہمیں ملتان جانا پڑتا ہے اس موقع پر محکمہ سوئی گیس کی بے حسی پر شدید نعرہ بازی کر کے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا ، مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کر کے گرلز کالج روڈ کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردیا ، خواتین کا کہنا تھا کہ موجودہ جدید دور میں بھی وہ سوئی گیس کی بندش کے سبب زمانہ قدیم کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ، سوئی گیس کی سہولت دستیاب نہ ہونے کے سبب گھروں کے چولہے تو پہلے ہی ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اگر اضافی بل اور گیس کی بحالی نہ کی گئی تو ہم انڈس ہائی وے بلاک کردیں گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے