Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

یونین کونسل لاکھانی میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے 10کروڑ کی گرانٹ جاری کردی ہے۔سردار میربادشاہ قیصرانی،سردار ممتاز خان بھٹو

 ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)صوبائی حلقہ پی پی 240 میں واٹرسپلائی کی 40 بند سکیموں کو چالوکرنے کیلئے سروے مکمل ہوچکا ہے۔یونین کونسل لاکھانی میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے 10کروڑ کی گرانٹ جاری کردی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈویژنل کوآرڈینیٹر مسلم لیگ(ن) اور سابق صوبائی پارلیمانی سیکریٹری سردار میربادشاہ قیصرانی ، ایم پی اے سردار ممتاز خان بھٹو نے شادیوالہ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بستی بھچ، بستی حیدر والہ،24 ڈسٹری سمیت ملحقہ دیہاتوں میں پختہ سڑکوں کی 
 تعمیر جلد شروع کردی جائے گی۔جس کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سابقہ دور میں بھی یونین کونسل لاکھانی میں ریکارڈ ترقیاتی کرائے گئے تھے جن میں 34 کلومیٹر پختہ سڑکیں بھی تعمیر کی گئی تھیں۔ایم پی اے سردار ممتاز خان بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ جو سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں ان کی دوبارہ تعمیر و مرمت کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں جس پر وزیراعلیٰ نے سروے کروا کر ان کی تعمیر کے احکامات بھی جاری کردئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مڑھا سمیت ملحقہ علاقوں میں پانی کی سپلائی کیلئے دس ہزار فٹ لائن بچھائی جا رہی ہے جس پر 
بہت جلد کام شروع کردیا جائے گا۔کھلی کچہری میں وائس چیئرمین عاشق حسین بھچ،وائس چیئرمین مولاداد قیصرانی،ماما اسلم قیصرانی، بشیراحمد قیصرانی،کونسلر سونہارا خان،کونسلرمحمد نواز،سیف اللہ گورو، انعام اللہ گورو، محمد فاروق قیصرانی، چاچا غلام رسول قیصرانی،بریگیڈئر(ریٹائرڈ) عبدالرزاق سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ شریک تھے۔کھلی کچہری کے اختتام پر بریگیڈئر(ریٹائرڈ) عبدالرزاق نے سردار میربادشاہ قیصرانی،ایم پی اے سردار ممتاز خان بھٹو کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے