Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

چور راستے سے ایوان اقتدار میں گھسنے والے جلد ہی اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔سردار نذیراحمد لغاری

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)چور راستے سے ایوان اقتدار میں گھسنے والے جلد ہی اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔رسوائی ان کا مقدر ہو گی۔ان خیالات کا اظہار یونین کونسل جھوک بودو کے امیدوار چیئرمین سردار نذیراحمد لغاری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ بلدیاتی الیکشن میں عوام کی محبت نے انہیں اپنا مقروض کرلیا ہے۔فتح نے ان کے قدم چومے تھے مگر کچھ سازشی لوگوں نے انہیں عوام کی نمائندگی سے محروم رکھا مگر اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز ہے وہ لوگ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان عناصر کے گھٹیا ہتھکنڈے انہیں عوام سے دور نہیں رکھ سکتے۔عوام کا دکھ درد ان کا دکھ درد ہے ۔ان کے دروازے ہر وقت عوام کیلئے کھلے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے