ریسکیو 1122تونسہ شریف میں" پیشنٹ ریفرل سروس "کا آغاز کر دیا گیا
تونسہ شریف(نمائندہ خصوصی)حکومت پنجا ب کی جانب سے ریسکیو1122کی معیاری سروسزکو سرہاتے ہوئے انتہائی علیل مریضوں کو بہتر طبی سہولیات سے
لیس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں منتقل کرنے کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی ہے۔اس سلسلہ میںیکم فروری 2017کوریسکیو 1122تونسہ شریف کے آفس میں پیشنٹ ریفرل سروس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں اس سروس کا باقاعدہ آغاز کیاگیا ۔ جس میں تحصیل انچارج ریسکیو 1122اسامہ ذیشان ،ڈاکٹر خلیل الرحمٰن ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ، کلم اﷲ اسٹیشن کوآرڈینیٹر سمیت تمام ریسکیورز نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسامہ ذیشان نے کہا کہ ایمرجنسی سروس کی طرح اس سروس میں بھی تحصیل تونسہ کی عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی ریسکیورز انشااﷲ بھرپور کوشش کریں گے ۔بعدازاں ایم ایس تونسہ نے تقریب سے خطاب کیا اور ریسکیو1122تونسہ شریف کی خدمات کو خوب سراہا۔ تقریب کے اختتام پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی پانچ ایمبولینسوں کو ایم ایس تونسہ نے تحصیل انچارج ریسکیو1122کے سپرد کردیا۔

0 تبصرے