Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ریسکیو 1122 لیہ نے مریضوں کی ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال بلا معاوضہ اور بر وقت محفوظ منتقلی کی سروس کا با قاعدہ آغاز کر دیا۔

 لیہ(نمائندہ خصوصی)ریسکیو 1122 لیہ نے مریضوں کی ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال بلا معاوضہ اور بر وقت محفوظ منتقلی کی سروس کا با قاعدہ آغاز کر دیا۔ سنٹرل اسٹیشن پر افتتاحی منعقد کی گئی ۔ ڈی سی لیہ سید واجد علی شاہ نے ربن کاٹ کر
سروس کا آغاز کیا ۔ ڈی ای او لیہ ڈاکٹر محمد تسلیم نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور نئی سروس کو چیلنج کے طور پر لینے اور مریضوں کی محفوظ اور بر وقت منتقلی کا عزم کیا۔ ڈی سی لیہ سید واجد علی شاہ نے ریسکیورز کی کار کردگی کو خوب سراہا اور امید ظاہر کی کہ ریسکیورز اپنی روایات کو برقرار رکھیں گے ۔میزبانی کرتے ہوئے ریسکیو سیفٹی آفیسر عنایت بلوچ نے کہا کہ
ہم دن ہو یا رات
آندھی ہو یا طوفان 
زلزلہ ہو یا آگ
حادثہ ہو یا سانحہ 
ہر دم ہر طرح کے چیلنج کے لیے تیار ہیں اور اپنی قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ بعد ازاں میڈیا کو بریفنگ دی گئی اور ایمبولینسز پر آگاہی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لیہ ڈاکٹر محمد تسلیم نے کی۔









ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے