ٹبی قیصرانی(ڈاکٹر اعجاز احمد میانہ سے) نئے ڈرگ آرڈیننس کے خلاف میڈیکل سٹوروں کی ہڑتال،تمام شہر میں چھوٹے بڑے میڈیکل سٹور بند رہے ۔ جس کی وجہ سے مریض شدید مشکلات کا شکار رہے۔اس موقع پر میڈیکل سٹور مالکان اعجاز احمد میانہ، محمد اکرام ،عطااللہ گورمانی، محمد اسلم لنگاہ،امتیاز احمد میانہ ودیگر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ نیا ڈرگ ایکٹ میڈیکل سٹور مالکان میں فارما انڈسٹری کیلئے ڈرون حملے سے کم نہیں۔لہذا حکومت پنجاب اس کالے قانون کو ختم کرکے مناسب ترمیمی ایکٹ لائے جو سب کیلئے قابل قبول اور قابل عمل ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ ایکٹ واپس نہیں ہوتا تو یہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔




0 تبصرے