Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ریتڑہ:کیمسٹ ایند ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی اپیل پر ریتڑہ و گردونواح میں بھی ہڑتال،تمام میڈیکل سٹور بند رہے

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)کیمسٹ ایند ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی اپیل پر ریتڑہ و گردونواح میں بھی ہڑتال،تمام میڈیکل سٹور بند رہے۔جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈیکل سٹور مالکان نے کہا کہ میڈیکل سٹور کی چیکنگ کا اختیار محکمہ صحت کی بجائے پولیس کو دینے سے کرپشن کا ایک اور دروازہ کھل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے ظالمانہ اقدامات سے میڈیکل سٹور مالکان کا معاشی قتل بند کرے اور فارما کمپنیوں کو پابند کرے کہ وہ ائرکنڈیشنڈ گاڑیوں پر ادویات کی سپلائی کریں۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کی جائے۔ان کے پرفیکٹ مارجن میں اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ادویات کے سیمپل فیل ہونے کی صورت میں محکمہ کمپنی کے خلاف ایکشن لے نہ کہ نے گناہ میڈیکل سٹور والے کو قربانی کا بکرا بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ترمیمی ڈرگ آرڈیننس 2015 ایک ظالمانہ اقدام ہے جو کسی صورت قابل قبول نہ ہے۔اس ظلم و زیادتی کے خلاف ہر فورم پرصدائے احتجاج بلند کی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے