Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ریتڑہ کے شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور، فلٹریشن پلانٹ لگانے کا مطالبہ


ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے) ریتڑہ کی تیس ہزار سے زائد آبادی کیلئے ایک بھی فلٹریشن پلانٹ نصب نہیں کیا گیا۔آلودہ پانی پینے سے موذی امراض یرقان،کینسر،پیٹ کے امراض اور گردوں کے امراض میں مبتلا ہوکر غریب عوام اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہی ہے۔اتنی بڑی آبادی کیلئے کم از کم پانچ سے چھ فلٹریشن پلانٹس کی فوری ضرورت ہے۔حکام بالا توجہ دے کر فلٹریشن پلانٹس نصب کرائیں۔ریتڑہ کے شہریوں نانا عارف ملکانی،کونسلر قاری رحمت اللہ ملکانی،حسین اللہ ملکانی،محمد اسماعیل قیصرانی،عبدالغفار جروار،سجاد احمد گاذر،سمیع اللہ ملکانی،غلام اصغر زور، فیاض بلوچ،عبدالرشید ملکانی،محمد اشرف ملکانی، محمد اشرف سرجن ودیگر نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریتڑہ اور گردونواح میں زیرزمین پانی کڑوا اور مضر صحت ہے جبکہ واٹر سپلائی کے پانی میں بھی مجرصحت اجزاء کی امیزش پائی جاتی ہے اس لئے یہاں کے مکینوں کو جان لیوا امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب نا گزیر ہو چکی ہے ۔انہوں نے ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ،ایم پی اے سردار ممتاز خان بھٹو،ضلع کونسل سردار عبدالقادر خان کھوسہ اور اعلیٰ حکام سے ریتڑہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا مطالبہ کیا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے