Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سیوریج کا نظام ناکارہ،گلیاں جوہڑوں میں تبدیل

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے) ریتڑہ شہر میں سیوریج کا نظام ناکارہ،گلیاں جوہڑوں میں تبدیل، قیمتی سرکاری و غیر سرکاری املاک کے گرنے کا خدشہ، اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ریتڑہ شہر کے اکثر علاقوں بالخصوص گورنمنٹ رورل ڈسپنسری کے سامنے سیوریج سسٹم ناکارہ ہو گیا ہے۔نالیاں ٹوٹنے اور گندگی سے بھر جانے کے باعث گندا پانی سڑک پر پھیل گیا ہے جس کی وجہ سے سڑک جوہڑ کا منظر پیش کررہی ہے۔آمدورفت میں شدید مشکلات کے ساتھ ساتھ گندا پانی گورنمنٹ رورل ڈسپنسری کی چاردیواری کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ چاردیواری کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔ مزید براں ڈسپنسری کے گیٹ کے سامنے بھی ہر وقت پانی جمع رہتا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو آمدورفت میں شدید مشکل کا سامنا رہتا ہے۔اہل شہر حسین اللہ ملکانی، محمد اشرف ، کلیم اللہ مدنی، عامر خان ، نصراللہ خان ،مقبول شہزاد، وسیم اللہ، شفقت اللہ، زاہد حمید،شاہد حمید و دیگر نے ٹی ایم اے اور اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے