Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

حکومت پنجاب غریب عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں.کشمیرعلی خان لاشاری

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)حکومت پنجاب غریب عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ق) تحصیل تونسہ کے نائب صدر کشمیرعلی خان لاشاری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ غریبوں کے خون پسینے کی کمائی ان کرپشن زدہ حکمرانوں کی جیبوں میں جارہی ہے۔کیا قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے ایسے ملک کا خواب دیکھا تھا کہ جہاں غریبوں کو روٹی تک میسر نہ ہو۔قائداعظم نے تو فرمایا تھا کہ مجھے ایسے پاکستان کی ضرورت ہے جہاں غریب کو چھت میسر ہو، غریبوں کو روٹی اور مظلوموں کو انصاف ملے۔قائڈاعطم نے ہرگز ایسے ملک کی خواہش نہ کی تھی جہاں ہرچیز میں ملاوٹ ہورہی ہے، دودہ اور پانی میں ملاوٹ، انسانی زندگی بچانے والی ادویات میں ملاوٹ، گوشت میں ملاوٹ کی جارہی ہے۔ حتیٰ کہ انسانوں کو گدھے کا گوشت تک کھلایا جا رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔قبرستان میں سے مردے غائب کئے جارہے ہیں اور ایک قبر دس دس مرتبہ فروخت کی جارہی ہے اور ملزمان یوں دندناتے پھر رہے ہیں اور اگر کوئی پکڑا بھی جائے تو کچھ ہی دن میں باہر آجاتا ہے۔پاکستان میں ایسا کوئی نطام نہیں کہ جوان درندوں کو انجام تک پہنچا سکے۔اور اگر سزا ملے گی تو صرف غریب کوملے گی۔انہوں نے کہا کہ اہل اقتدار طبقہ ایسا نظام وضع کرے جس سے بلا تفریق ہر مجرم کو سزا ملے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے