Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

معیشت کی بحالی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے۔ مقررین کا ڈان پٹرول پمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

 ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے) معیشت کی بحالی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے۔ حکومت کیلئے تمام بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنا ممکن نہیں۔پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کے موقع پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے سردار ممتاز بھٹو خان قیصرانی، ایم پی اے ملک بلال کھر، ضلع وائس چیئرمین سردار جاوید اقبال قیصرانی،مسلم لیگ(ن) کے ڈویژنل کوآرڈینیٹرسردار میربادشاہ قیصرانی، ڈان گروپ کے چیئرمین غلام شبیر خان جروار،ایم سی بی کے ریجنل منیجر ملک غلام اکبر ودیگر نے ریتڑہ میں ڈان پٹرول پمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔معروف صوفی بزرگ صوفی نذر حسین اور مولانا حبیب الرحمٰن درخواستی نے دعا کرائی۔تقریب میں چیئرمین یوسی ٹبی قیصرانی محمد انور خان ملکانی، ملک منصور احمد،سردار محمد اقبال خان قیصرانی، شہبازعلی خان نصوحہ، تنویرشاہجہان، حاجی غلام مصطفی قیصرانی، لیگی رہنما مقبول شہزاد ملکانی، سابق نائب ناظم یوسی عبدالمجید بلوچ، کشمیر علی لاشاری،چاچا غلام حسن قیصرانی، قدرت اللہ شفیع، محمد اکبر دوانی،نوید خان جروار، سردار غلام مصطفیٰ قیصرانی،پروفیسر سعیداحمد فقیر، پروفیسر اللہ بخش قیصرانی، وائس چیئرمین یوسی محسن سردار دستی، بشیراحمد قیصرانی، عبداللطیف جروار، کلیم اللہ مدنی، حسین اللہ ملکانی اور کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈان گروپ کے ایم ڈی غلام شبیر خان جروار نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحصیل تونسہ میں روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے مختلف انڈسٹریز لگانے پر غور کررہے ہیں اس سلسلہ میں ڈان کاٹن فیکٹری نے کام کا آغاز کر دیا ہے اور مزید یونٹس لگانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس دھرتی کا سپوت ہوں مجھے اس علاقے کے عوام کی محبت کا قرض لوٹانا ہے اور میری کوشش ہے کہ اس علاقے کوئی بھی فرد بے روز گار اور مسائل کا شکار نہ رہے۔











ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے