Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ناقص سیوریج سسٹم شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا،دس سال سے صفائی کا نظام ٹھپ ،گلی محلے گندگی سے اٹ گئے

وہوا(نامہ نگار)ناقص سیوریج سسٹم شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا،دس سال سے صفائی کا نظام ٹھپ ،گلی محلے گندگی سے اٹ گئے،اسسٹنٹ کمشنرکی بارہا یقین دہانی کے باوجود کام نہیں ہو سکا،شہری۔ تفصیل کے مطابق محلہ ہائی سکول،محلہ سنیاسی،محلہ دنڑ،محلہ بکھائی والا، محلہ افغان،محلہ سخی سلطان،محلہ کوٹ اٹلانی،محلہ دربھی،محلہ جت شمالی،محلہ اندر کوٹ سمیت دیگر آبادیوں میں گزشتہ دس سال سے صفائی کا نظام ٹھپ ہونے سے غلیظ پانی کی نکاسی کیلئے بنائے گئے نالے بند ہو چکے ہیں اور سیوریج کا پانی سڑکوں،گلیوں کے درمیان جمع رہتا ہے جو شہریوں کیلئے وبال جان بن چکا ہے۔ابتر صفائی کی صورتحال کی وجہ سے گلی محلے گندگی سے اٹ چکے ہیں اور شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔شہریوں محمد جنید نواز غوری، محمد عمران،محمد سلیم لاشاری،الیاس آصف،محمد شہزاد،اللہ ڈتہ خان،حاجی اشتیا ق الحق قیصرانی، اقبال خان کڑؤئی کا کہنا تھا کہ دس سالوں سے صفائی کا نظام ٹھپ ہے اور اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف کی بارہا یقین دہائی کے باوجود صفائی نظام بہتر نہیں ہو سکا جس وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے چیئرمین ضلع کونسل،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان سمیت متعلقہ افیسران سے اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے