Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تمام چھوٹے بڑے دیہاتوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔ سردار امجد فاروق کھوسہ

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تمام چھوٹے بڑے دیہاتوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔ عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔بیٹ کے علاقے میں دریائے سندھ پر پلوں کی تعمیر سے ہزاروں لوگوں کو سہولت میسرآئی ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ نے حاجی ملک اشفاق چھجڑہ کی طرف سے ڈیرہ ملک خدا بخش چھجڑہ بیٹ بھیڈیں والی میں ان کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمسلم لیگ (ن)تحصیل تونسہ کے صدر سردارعبدالحفیط میرانی،مسلم لیگ(ن) کسان ونگ ضلع ڈیرہ کے صدر سرداراقبال خان ملکانی، ملک فیاض چھجڑہ،ملک اسحاق چھجڑہ،ملک اللہ بخش ،پیرسجاد حسین،کونسلر لعل خان گھڑے والا،عبدالمجید،ملک شریف، ملک شہباز،ملک عابد حسین،ملک امان اللہ،سیٹھ عبدالغفور،عبدالرحمٰن بگٹی،شاہنواز قیصرانی،عبدالمجید قیصرانی ،صوفی منظور،ملک عرفان،ملک رمضان،حاجی سلیمان ودیگر موجود تھے۔حاجی ملک اشفاق چھجڑہ نے اپنے خطاب میں علاقے کے مسائل کے بارے میں ایم این اے سردار امجدفاروق کھوسہ کو آگاہ کیا جس میں بجلی،تعلیم اور صحت کے مسائل نمایاں تھے۔ جس پر سردار امجد فاروق خان کھوسہ نے ان مسائل کے حل کی پوری یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہا کہ بیٹ کے علاقے شدید مسائل کا شکار ہیں جن کے حل کیلئے وہ خصوصی توجہ مرکوز کررہے ہیں اور آئندہ کچھ عرصہ تک عوام کو واضح تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے