ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔تھانوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران کی خدمات لی جارہی ہیں تاکہ سائل کو بروقت اور بلا روک ٹوک انصاف فراہم کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی تونسہ مہر اسحاق سیال نے تھانہ ریتڑہ کے معائنہ کے وقت میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے تھانہ ریتڑہ کی نئی عمارت کے تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا اور انہیں جلد از جلد معیار کے مطابق عمارت کی تکمیل کیلئے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے مزید کہاکہ جرائم کے خاتمہ کیلئے شہریوں کو پولیس تعاون کرنا چاہئے کسی بھی مشکوک سرگرمی کو دیکھنے پر فوری طور پر نزدیکی تھانے میں اطلاع کریں۔کسی اجنبی کو اپنا مکان بغیر پولیس کو اطلاع دئے کرائے پر نہ دیں۔



0 تبصرے