وہوا ( نامہ نگار )ڈسٹرکٹ چیک پوسٹ ترمن پر پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کاروائی ،5کلوسے زائد چرس برآمد
تفصیل کے مطابق بین الصوبائی ڈسٹرکٹ چیک پوسٹ ترمن پر دوران چیکنگ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بنوں سے کراچی جانیوالی عادل کوچ نمبری JB.6345سے 5کلوسے زائد چرس برآمد کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ وہوا ا نسپکٹر ملک منظور حسین خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دوران چیکنگ مسافر کوچ سے 5کلو سے زائد چر س برآمد ہوئی ہے بس سٹاف کی نشاندہی پر بسم اللہ جان ولد فیض محمد سکنہ لکی مروت ،سردار علی ولد حکیم خان سکنہ لکی مروت ،برکت اللہ ولد میر بادشاہ سکنہ لکی مروت اور رازولی ولد عبدالحلیم خان سکنہ لکی مروت کو حراست میں لے لیا ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان بنوں سے چرس لے کر کراچی لے جانا چاہتے تھے جن سے ابھی تفتیش جاری ہے جبکہ مسافر کوچ کو بھی پولیس نے بند کر کے مسافروں کو کرایہ واپسی کے بعد دوسری گاڑیوں میں روانہ کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق چاروں ملزمان کا تعلق ایک ہی علاقہ لکی مروت سے ہے اور یہ کافی عرصہ سے منشیات کا کاروبار کر رہے تھے ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت پیش کر دیا گیا ہے

0 تبصرے