Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

جرائم پیشہ عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔ملک منظور حسین

وہوا:مردم شماری میں عوام کا تعاون درکار ہے عوام درست معلومات فراہم کرکے قومی فریضہ ادا کریں تاجر برادری باہمی مشاورت سے موئثر چوکیدارہ نظام کو مضبوط بنا نے کی کوشش کریں اس بات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ وہوا ملک منظور حسین کیا ا نہوں نے کہا کہ مردم شماری میں عوام کا تعاون درکار ہے عوام درست معلومات فراہم کرکے قومی فریضہ ادا کریں مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور قانون کی پاسداری اولین ترجیح ہے تاجر حضرات اور امن کمیٹیوں کے ممبران جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کر کے پولیس سے تعاون کریں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے ،اور تاجر برادری باہمی مشاورت سے موئثر چوکیدارہ نظام کو مضبوط بنا نے کی کوشش کریں تاکہ چوری کی وارداتوں پر پولیس کی مدد سے قابو پانا ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ وہوا ،نتکانی ،ترمن کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانونی طور پر باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ امن و مان کی صورت حال کو برقرار کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پولیس کے متعلق شکایت کی صورت سے عوام ڈائریکٹ مجھے اگاہ کریں انشاء اللہ جلدازالہ کریں گے تاکہ ہر ایک فرد کو انصاف ان کی دہلیز پر ملے انہوں نے کہا کہ عوام پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ڈٹ جائیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ممکن ہوسکے اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد اشرف ،سجاد احمد بزدار ،محمد سلیم قریشی، عزیز اللہ قیصرانی،حافظ سعد اللہ ،خالد حبیب خان،محمد طارق و دیگر موجود تھے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے