Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بائیس گھنٹے کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث نماز جمعہ کے موقع پر پانی ناپید ہو گیا

ریتڑہ(نامہ نگار)میپکو اہلکاروں نے لائن لاسز پورا کرنے کیلئے غریب صارفین کو مچھروں اور گرمی کے تھپیڑوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا۔بائیس گھنٹے کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث نماز جمعہ کے موقع پر پانی ناپید ہو گیانمازی پانی کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق میپکو سب ڈویژن ٹبی قیصرانی کے اہلکاروں نے ٹبی ریتڑہ فیڈر پر لوڈشیڈنگ کی انتہاکردی۔لائن لاسز پورا کرنے کیلئے فرضی بریک ڈاؤن ڈال کر مسلسل 22گھنٹے تک بجلی بند رکھی گئی۔حالانکہ گرڈ سٹیشن نورآحمد والی سے بجلی سپلائی جاری تھی جبکہ راستے میں ڈی سیٹ اتار کر شہریوں کو مسلسل اذیت میں مبتلا کیے رکھا۔شہریوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتا یا کہ میپکو نے ٹبی ریتڑہ فیڈر پر صرف چار گھنٹے لوڈشیڈنگ کی منظوری دے رکھی ہے جبکہ میپکو اہلکاروں نے اپنی بے قاعدگیاں چھپانے کیلئے عام شہریوں کو تختہء مشق بنارکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایکسئین میپکوڈویژن تونسہ سے گزارش کے باوجود بجلی بحال نہ کی گئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ لائن سپرنٹینڈنٹ نے مختلف اے ایل ایم اور ایل ایم کی ڈیوٹیاں لگا رکھی ہیں جو عوام شدید مشکلات میں ڈالے رکھتے ہیں۔انہوں نے ایس ای میپکو ڈیرہ، میپکو چیف سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے