Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

میپکو اہلکار نے سادہ لوح صارفین کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے نام پر لوٹنا شروع کردیا

ریتڑہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ لائن مین میپکو سب ڈویژن تونسہ رورل نے بستی بھیڈیں والی کے سادہ لوح صارفین کو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے نام پر لوٹنا شروع کردیا۔فی صارف ساڑھے سات سو روپے وصول کئے۔واپس لوٹائے جائیں اور متعلقہ اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔ بستی بھیڈیں والی کے رہائشی افراد ملک عبدالرحمٰن چھجڑہ، ملک عبدالغفور چھجڑہ، امان اللہ چھجڑہ، سعید احمد اور عبدالحمید چھجڑہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ان سے میپکو سب ڈویژن تونسہ رورل کے اسسٹنٹ لائن مین محمد آصف نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے ساڑھے سات سو روپے وصول کیے اور کہا کہ حکومت یہ فنڈ لوڈشیڈنگ مستقل طور پر ختم کرنے کیلئے وصول کررہی ہے یہ ساڑھے سات سو روپے ہر حال میں ہر صارف کو دینا ہیں اگر نہ دیے تو لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو گی۔جس پر ہم نے ساڑھے سات محمد آصف اسسٹنٹ لائن مین کو دے دیے۔مگر آج ہمیں معلوم ہوا ہے کہ یہ فراڈ تھا اور اس نے یہ پیسے صرف ان لوگوں سے وصول کیے جو سادہ لوح تھے اور اس کی باتوں میں آگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پیسے ہمیں دلائے جائیں۔اس موقع پربیٹ بھیدیں والی کے معروف سیاسی و سماجی رہنماحاجی ملک اشفاق چھجڑہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان غریب افراد کی رقوم ان کو واپس کی جائیں اور متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے