Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سابق چئیرمین سردار عبدالسلام خان پٹھان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

وہوا: افسوسناک ۔سابق چئیرمین سردار عبدالسلام خان پٹھان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے 
وہوا(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ(ق) پنجاب کے سابق صوبائی نائب صدر خان عبدالسلام خان پٹھان انتقال کرگئے، وہ طویل عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور ان دنوں شوکت خانم ہسپتال لاہور میں علاج کی غرض سے گئے ہوئے تھے کہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی کو پیارے ہوگئے مرحوم کا شمارسابق وزیر اعظم پاکستان سردارمیر بلخ شیر مزاری، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا وہ ایک مرتبہ چیئرمین یونین کونسل وہوا رہ چکے تھے جبکہ ان کے بیٹے سردار فخرالسلام خان پٹھان یونین کونسل وہوا جنوبی کے وائس چیئرمین ہیں مرحوم کی ڈیڈ باڈی لاہور سے وہوا کے لیے روانہ کردی گئی ہے جہاں ان کا نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے