Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ظالمو اللہ کی عدالت میں بھی پیش ہونا ہے،انصاف کرو۔والدہ مقتول ندیم خوجہ

ریتڑہ(نامہ نگار)میرے لخت جگر کو قتل ہوئے چار دن گزر گئے مگر پولیس نے ان کی ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں کی ۔میرے بچے کو جس طرح بے دردی سے قتل کیا گیا اللہ تعالیٰ ایسا دن کسی دشمن کو بھی نہ دکھلائے۔ریتڑہ کی نواحی بستی رہلیں میں مبینہ طور پربہیمانہ تشدد کے بعد قتل ہونے والے ندیم خوجہ کی والدہ اور مہر خوجہ کی اہلیہ وسو مائی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے جگر گوشے کو قتل کرنے سے قبل بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔جب ہمیں اس کی نعش گندم کے کھیت سے ملی تو اس کے پاؤں بندھے ہوئے تھے اس کی پیٹھ اور نازک اعضا زخموں سے چورچور تھے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان بہت بااثرہیں اور مقامی سیاستدانوں کی بھرپور پشت پناہی انہیں حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا بچہ اب اپنے خالق حقیقی کے پاس چلا گیا ہے اور میں انتظامیہ کے افسران اور برسراقتدار سیاستدانوں کو یہ بتا دینا چاہتی ہوں کہ ایک انہیں بھی اللہ تعالیٰ کی عدالت میں پیش ہونا ہے اور وہ سب سے بڑا منصف ہے ۔اس دنیا میں تو شاید وہ ان ظالموں کو بچا لیں مگر اللہ تعالیٰ کی عدالت میں میں ان کا گریبان پکڑوں گی اور میرا اللہ مجھ سے انصاف ضرور کرے گا۔انہوں نے کہا کہ میں ڈی پی او ڈیرہ۔ آر پی او ڈیرہ،آئی جی پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اسے انصاف دلائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے