Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

رہلیں قتل کیس ایک نہایت ظالمانہ عمل ہے۔ سردار ثنااللہ ملکانی

ریتڑہ(نامہ نگار)رہلیں قتل کیس ایک نہایت ظالمانہ عمل ہے۔ذمہ داران کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جانا ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار ریتڑہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار ثنااللہ ملکانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ رہلیں میں ایک غریب گھرانے کے پندرہ سولہ سالہ نوجوان کو جس بے دردی اور شقیق القلبی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے اور اس قتل کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا بہت ضروری ہے تاکہ آئندہ کوئی بھی بااثر شخص کسی غریب کو قتل نہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ سید اصغر حسین بخاری ایک ذمہ دار پولیس افسر ہیں انہیں یقین ہے کہ وہ ہر صورت اس قتل کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں ضرور لائیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے