ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشیخ محمد سلیم ارشد کو ضلعی سینئر صدرنامزد کردیا گیا۔ ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے نوٹیفکیشن پیش کیاتفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصا ف جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق احمد خان خاکوانی نے شیخ محمد سلیم ارشد کو ڈیرہ غازیخان میں سینئر صدر مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ایم پی اے سردار احمد علی خان دریشک نے ان کی رہائش گا ہ پر انہیں نوٹیفکیشن پیش کیاانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور عوام کے مشترکا تعاون سے آپریشن ردالفساد سے ہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگا،قوم پانامہ لیکس فیصلے کی منتظر ہے سپریم کورٹ وہ تاریخی فیصلہ دے گی جس کیلئے قوم شدت سے منتظر ہے۔ ڈان لیکس، لندن میں بیماری کے علاج، پانامہ لیکس اور خارجہ پالیسی سمیت ہر جگہ سچائی کو چھپایا جا رہا ہے۔اس موقع پر تحصیل صدر کوٹ چھٹہ شاہ نوازچانڈیہ ،تحصیل جنرل سیکرٹری مجاہد نسیم ببلی ،نائب صدرسردار احمد نیازی ،اعجاز لغاری ،ضلعی جوائنٹ سیکرٹری ملک محمد حنیف آرائیں،مظہر عباس حجانہ ،ریاض احمد لغاری ،غلام اکبر چنگوانی ،محمد یوسف کھوسہ ،عنایت اﷲ شہانی ،بھی موجود تھے انہیں نے مبارک باد دی
0 تبصرے