Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام مدرسہ انوار مصطفیٰ ریتڑہ میں جلسہ

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے) پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام مدرسہ انوار مصطفیٰ ریتڑہ میں جلسہ منعقد ہوا۔ جس کی صدارت قاری عبدالعزیز باروی نے کی۔جلسہ سے حافظ ضمیر محمد، حافظ خان محمد، قاری سعید احمد قادری، مفتی عبدالمجید باروی نے خطاب کیا۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علما کرام نے کہا کہ ملک میں امن وامان کا قیام شریعت محمدی کے نفاذ کے بغیر ناممکن ہے۔شہید ممتاز قادری کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔اس کے نماز جنازہ میں اپنے پرائے سب شریک ہوئے۔ان جیسے بہادر انسان مائیں کبھی کبھار جنم دیتی ہیں۔ملک علما کرام کی قربانیوں سے وجود میں آیا تھا اور ہم ہی اس کی حفاظت بھی کریں گے۔ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے پیش نظر ملک بھر جاری میں سیکیورٹی فورسز کے اپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ یہ اپریشن بلا تفریق شرپسندوں کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت قابل قبول نہیں اس ناپسندیدہ عمل میں جو لوگ بھی ملوث ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کارووائی عمل میں لائی جائے اور کسی قسم کا دباؤ قبول نہ کیا جائے۔اس موقع پر سردار وزیراحمد ملکانی ، مقصود رسول، قاری حبیب اللہ چشتی، جاوید ثاقب ملکانی، سید ہاشم شاہ، سید منصب دین شاہ، سید محمد امین شاہ ودیگر بھی موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے