ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)پاکستان تحریک انصاف تحصیل تونسہ کا ورکرز کنونشن کل بروز اتوار ہورہا ہے۔جس میں تحصیل بھر سے پی ٹی آئی کے کارکنان شرکت کریں گے۔پی ٹی آئی یونین کونسل ٹبی قیصرانی کے جنرل سیکرٹری وسیم اللہ خان دوانی ،تحصیل نائب صدر لیبرونگ عبدالشکور لاشاری اور یونین کونسل مورجھنگی کے سینئرنائب صدر شہریار خان لغاری نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار سیف الدین کھوسہ،سابق وفاقی وزیرخواجہ شیراز محمود ،ایم پی اے سردار احمد علی دریشک،ضلعی صدر ملک اقبال ثاقب اور تحصیل صدر شہزاد احمد کھوسہ خصوصی شرکت کریں گے اور کارکنان سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تحصیل تونسہ میں منظم کرنے کیلئے یہ کنونشن بہت اہمیت کا حامل ہے۔جس میں تحصیل بھر سے کارکنان شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تحصیل تونسہ میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس کا سہرا تحصیل صدر شہزاداحمد کھوسہ اور مرکزی رہنما خواجہ شیراز محمود کے سر جا تا ہے۔




0 تبصرے