Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پاکستان تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن

  ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)کارکنان پاکستان تحریک انصاف کا سرمایہ ہیں۔سب کارکنان کا ساتھ لے کر چلیں گے۔عمران خان کا پروگرام ہمیں گھر گھر تک پہنچانا ہے۔پی ٹی آئی کی زیادہ تر قیادت کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے لہذا پی ٹی آئی کے دور میں شاندار ترقی کرے گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیرمملکت خواجہ شیراز محمود،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ملک اقبال ثاقب، تحصیل تونسہ کے صدر شہزاد احمد کھوسہ نے ریتڑہ میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے تحصیل ڈیرہ کے صدر فرحت خان لنڈ، عبدالرحمٰن سیال ودیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر سردار طارق کھیتران، سید رمضان شاہ، سرداراورنگزیب میانہ، وسیم خان کھوکھر، عامر خان کونسلر، نذر خان ملانہ، فرحان گل میانہ، زوہیرگورمانی، وسیم دوانی، شہریار لغاری، عبدالشکور لشاری، کشمیرعلی لاشاری، محمد حنیف لاشاری،سید اکبرانجم ودیگر عہدیدار موجود تھے۔کنونشن کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان پر حکمرانی کرنے کا حق صرف اسے ہے جس کا دامن صاف ہو ۔ہر وہ شخصیت جس کا دامن داغدار ہو وہ سزا کا حقدار ہے اقتدار کا نہیں۔عمران خان کا پیغام یہی ہے کہ جو کرپٹ لوگ ہیں انہیں ضرور سزا ملنی چاہئے اور ان کے چہرے عوام کے سامنے افشا ہونا ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تخت لاہور کے دشمن نہیں مگر جنوبی پنجاب کا عام آدمی بھی جینے کا حق چاہتا ہے۔جنوبی پنجاب کے عوام کو بھی وہ تمام سہولتیں میسر ہونی چاہئیں جو لاہور میں دستیاب ہیں۔میاں برادران پنجاب کا سارا بجٹ لاہور پر صرف کررہے ہیں۔ہر نئی سہولت کا آغاز لاہورسے ہو رہا ہے۔ ہم ان کو یہ بتانا چاہتے ہیں جنوبی پنجاب میں رہنے والا عام آدمی بھی انسان ہے۔اسے بھی ان سہولیات کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنا لاہور والوں کو ضرورت ہے۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے