ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے) مسلم لیگ(ن) کے موجودہ دور میں ملک تیزی سے ترقی کے مراحل طے کررہا ہے۔سی پیک منصوبہ رہتی دنیا تک مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے کارنامے کے طور یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل بستی بزدار سردار صلاح الدین خان بزدار نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل تونسہ میں مسلم لیگ(ن) ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ کی سربراہی میں درجنوں میگا پروجیکٹ پر کام کررہی ہے جن میں متعدد پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ لیہ تونسہ پل کا ٹینڈر جاری ہوچکا ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا۔ اس پل کی تعمیر سے تحصیل تونسہ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔



0 تبصرے