Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

رہلیں قتل کیس میں پیش رفت، آخرکارپولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی

ریتڑہ(نامہ نگار) رہلیں قتل کیس میں پیش رفت، آخرکارپولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔درست انداز میں تفتیش کرکے میرے بیٹے کے قاتلوں کو انجام تک پہنچایا جائے۔میرے بیٹے کو رمضان شاہ کے ذریعے بلوا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں گولی مار قتل کردیا گیا۔مقتول ندیم خوجہ کے والد مہرداد خوجہ کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن جب ندیم کی نعش ملی تو مجھے امام بخش خوجہ نے کہا کہ تم اپنے بیٹے کا پوسٹ مارٹم نہ کراؤ ،کیونکہ پوسٹ مارٹم میں تمام انسانی اعضا نکال لیے جاتے ہیں صرف ڈھانچہ ہی واپس کرتے ہیں تمہارا بیٹا پہلے ہی بہت تشدد کا نشانہ بن چکا ہے اب مزید اس کی بے حرمتی مت کراؤ اور کسی کا نام بھی نہ لو اور مجھے مشورہ دیا گیا کہ تم کہہ دو کہ تمہارے بیٹے نے خود کشی کی ہے تو تمہارا بیٹا پوسٹ مارٹم سے بچ جائے گااور کسی کی عزت بھی بچ جائے گی۔اسی لیے میں نے پولیس کو خودکشی کا بیان دیا۔انہوں نے کہا کہ میرا جوان بیٹا ظالموں نے مجھ سے چھین لیا ہے اب میں کسی قابل نہیں رہا ۔میں نے تو ان وڈیروں کی ساری عمر غلامی کی ہے مجھے کیا پتہ تھا کہ وہ مجھے یہ صلہ دیں گے۔مقتول کے والد مہرداد خوجہ نے مزید بتایا کہ مقامی سیاستدان میرے بیٹے کے قاتلوں کو بچانا چاہتے ہیں وہ بہت بااثر ہیں جبکہ میں ایک غریب انسان ہوں میری اللہ تعالیٰ سے التجا ہے کہ میرے بیٹے کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے