Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بااثر افراد نے زمین پر قبضہ کر رکھا ہے واگزار کرایا جائے۔عبدالشکور قیصرانی

وہوا ۔ بااثر افراد نے زمین پر قبضہ کر رکھا ہے اپنی زمین پر جاتا ہوں تو ملزمان مسلح ہو کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں اعلی حکام انصاف فراہم کریں ۔عبدالشکور قیصرانی 
تفصیل کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بستی لاکھی بیر (روہڑی ) کے رہایشی عبدالشکور قیصرانی نے کہا ملزمان غلام سرور قیصرانی ،احمد خان قیصرانی فیض محمد قیصرانی نے میری زمین پر جوکہ موضع کوتانی کھاتہ نمبر228خسرہ نمبر2459میں میرے نام پرموجود ہے نے دانستہ طور پر قبضہ کر رکھا ہے میں غریب آدمی ہوں ملزمان بااثرہیں جب میں اپنی زمین پر جاتا ہوں تو یہ تینوں افراد مسلح ہو کر مجھے وہاں سے اسلحہ کے زور پر اپنے رقبے سے بھاگ جانے کو کہتے ہیں نہ جانے کی صورت میں جان سے مارنے دھمکیاں دیتے ہیں انہوں نے کہا انہوں نے ثالثی طریقے سے ہر طرح سے ان کوفیصلہ کرنے کو کہا مگر انہوں نے میری ایک نہ مانی الٹا مجھ پر بی ایم پی تھانہ لکھانی میں جھوٹے مقدمات اور مجھ عدالتی رٹیں دائر کر دئیں لیکن جھوٹے ہتھکنڈوں میں ملزمان ناکام رہے عبدالشکور قیصرانی نے ضلعی انتظامیہ سے اپنی زمین بااثر ملزمان سے واگذار کروانے کے مطالبے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے