ڈیرہ غازیخان( نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیرقاری جمال عبدالناصر نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا محفوظ مستقبل ہیں۔ نوجوان اپنی توانائیاں تعلیم اور تحقیق پر صرف کریں، ذہین طلبا و طالبات پاکستا ن کا مستقبل اور قومی اثاثہ ہیں۔کسی بھی ملک ، قوم اور معاشرے کی ترقی کا انحصار علم وشعور اور تعلیم پر مبنی ہے" دنیا کے جن اقوام وعوام اور معاشروں نے ترقی کی ہے" انہوں نے علم کو اولین ترجیح قرار دیکر معاشرے سے ناخواندگی وجہالت کا خاتمہ کیا ہے یہ بات انہوں نے مسلم ٹاؤن میں واقع صفہ پبلک بوائے ہائی ،سکینڈری سکول کے زیر اہتمام سالانہ تقریب برائے تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا امتحان میں اعلی کارکردگی دکھانے والے طالبعلموں کو انعامات دئیے گئے۔پرنسپل مشتاق احمد نتکانی ،امان اﷲ بھٹہ ،مولانااحمد بخش ،محمد عدنان ،محمد فیاض ،مولانامجاہد اقبال ،محمد عمرنے خطاب کیا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا پھر طالب علم نے نعت پڑھی ،طالب علموں نے مزاحیہ ڈرامے پیس کیئے اور تقرریں اور نظمیں پڑھی کلاس ششم کے عرفان اقبال نے748 نمبر لیکر فرسٹ پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد حارث نے 743 لیکر دوسری اور محمد طیب نے 737 لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ،کلاس ہفتم میں محمد قاسم نے777 لیکر فرسٹ ،محمد اویس نے 764 لیکر دوسری جبکہ محمد طیب نے762 لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی تقریب کے اختتام پر امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے بچوں اور بچیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اور آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں ۔
0 تبصرے