Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

حکومت اضافی آبادیوں میں بجلی فراہم کر رہی ہے.سردار ضیاء الرحمن کھتران

وہوا(نامہ نگار ) حکومت اضافی آبادیوں میں بجلی فراہم کر رہی ہے،پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے ان باتوں کا اظہار چیئرمین یونین کونسل کوتانی سردار ضیاء الرحمن کھتران ہمراہ چئیرمین یونین کونسل جلووالی اعجاز الرحمن کھیتران نے بستی مٹھے والی میں محلہ شیخان میں بجلی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر اہل محلہ سے گفتگو میں کہی۔ان کا کہنا تھا پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں حکومت کا اضافی آبادیوں کیلئے بجلی کی فراہمی احسن اقدام ہے۔انہوں نے کہا پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے کیونکہ یہاں کے عوام مسائل سے دوچار ہیں ۔ اس موقع پر چئیرمین یونین کونسل جلووالی سردار اعجاز الرحمن کھیتران نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ نے سب تحصیل وہوا کی ترقی کے لیے دن رات ایک کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا ایم این اے امجد فاروق کھوسہ الیکشن پر کیے گئے وعدوں کی تکمیل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مٹھے والی شہر کے نئے آبادیوں میں بجلی فراہمی کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے بجلی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر ،سردار نیاز احمد خان بزدار ، سردار صادق خان بزدار ،جیون خان نمبرار،شیخ خلیل احمد ،جاوید احمد بزدار ،کونسلر اللہ وسایا خان،کونسلر سعید احمد ،کونسلر شیخ غلام فرید ،کونسلر عزیزاحمد کھیتران،شیرزمان کھیتران،نذر حسین دستی و دیگر موجود تھے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے