بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے دیوار چین کے بارے میں تو سن رکھا ہوگا اور یہ بھی جانتے ہونگے کہ یہ دنیا کے عجوبوں میں سے ایک ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چین میں زیرزمین بھی " دیوارچین"موجود ہے ۔جی ہاں چین میں زیرزمین ایسی سرنگیں بنائی گئی ہیں جہاں بین براعظمی بلاسٹک میزائل رکھے اور ٹرانسپورٹ کئے جاتے ہیں اور ان سرنگوں کو غیر رسمی طور پر " زیرزمین دیوار چین " کانام دیا جاتا ہے ۔ان سرنگوں کو دنیا سے چھپاکر بنایا گیا ہے لہٰذا اسکے بارے میں بہت زیادہ معلومات میسر نہیں ہیں تاہم یہ خیال کیاجاتا ہے کہ انکی مدد سے ان میزائلوں کو نہ صرف چھپایاجاتا ہے بلکہ انہیں کہیں لے جانے کیلئے بھی ان سرنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان سرنگوں کا چین کو یہ فائدہ ہے کہ اگر نیوکلیئر حملہ ہوتو ان میزائلوں کو محفوظ رکھنے کیساتھ ساتھ انہیں کسی بھی جگہ سے حملے کیلئے استعمال کیاجاسکتا ہے ۔جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں فلپ کاربر نامی تحقیق کار نے ان سرنگوں کا تین سال تک مطالعہ کیا اور بتایا کہ ان سرنگوں کی لمبائی پانچ ہزار کلومیٹر تک ہوسکتی ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ ان سرنگوں میں چین کے تین ہزار میزائل رکھے گئے ہیں اور حملے کی صورت میں ان سرنگوں کو کوئی نقصان بھی نہیں پہنچ سکتا۔ -
0 تبصرے