Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

صوبہ پنجاب میں ای روزگار پروگرام کا آغاز کر دیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے میں نوجوانوں کیلئے ای پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبے کے چھتیس اضلاع میں قائم 40 سینٹرز نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کریں گے۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ای روزگار تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔
ارفع کریم سوفٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے لاکھوں سینٹرز ہونے چاہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ حکومت پنجاب مزید نوجوانوں کو برسرِ روزگار کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔
مزید معلومات کیلئے درج زیل لنک پر کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے