Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

یوسی کوتانی کا اجلاس،وہوا تحصیل بنانے کے حق میں قرارداد منظور

وہوا(نامہ نگار) تحصیل بناؤ کے حوالے سے یوسی کوتانی کا اجلاس متفقہ طور پر قرارداد منظور جلد ضلع کونسل میں قرارداد پیش کریں ۔ سردار ضیاء الرحمن کھیتران 
تفصیل کے مطابق چئیرمین یونین کونسل کوتانی سردار ضیاء الرحمن کھیتران کی زیر صدارت دفتر یونین کونسل کوتانی میں وہوا تحصیل بناؤ کے سلسلے میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی جس پروائس چئیرمین یونین کونسل عاشق حسین ،کونسلر حاجی عزیز خان کھیتران،حاجی غلام فرید شیخ کونسلر ،سردار امیتاز احمد خان کھیتران ،حافظ غلام قاسم ،اللہ وسیایا خان کونسلر،رشید احمد کونسلر سعید احمد کونسلر ،نذر حسین دستی ،شیر زمان کھیتران ،جیون نسیم ودیگر معزیزین نے وہوا تحصیل بناؤ تحریک کو منظم کرنے کے لیے قرارداد پر دستخط کیے اس موقع پر چئیرمین یونین کونسل کوتانی سردار ضیاء الرحمن کھیتران نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہوا کو1995میں سب تحصیل کا درجہ ملا سب تحصیل کا درجہ ملے بر سوں بیت گئے لیکن تاحال وہوا کو تحصیل کا درجہ نہ مل سکا ،جس کی وجہ سے وہوا اور اس سے منسلک علاقہ مکینوں کو بنیادی مسائل کا سامنا ہے ۔انہوں نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہوا تحصیل بناؤ کے حوالے سے جلد ضلع کونسل میں قرارداد پیش کریں گے جس کے لیے سب تحصیل وہوا کی تمام یونین کونسل کے چئیرمینوں کو اس حوالے آواز بلند کرنی چائیے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے