Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مولانا امیرزمان اور مولانا محمد سرور ندیم کا ریتڑہ میں پختون جرگے سے خطاب

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)وطن عزیز کے استحکام اور امن و امان کے قیام ،تشدد اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے حکومتی،عسکری اور دینی قیادت کے مل کرکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پختون قوم نے ہمیشہ شاندار کردار ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار لورالائی سے ایم این اے مولانا امیرزمان اور سابق صوبائی وزیر بلوچستان مولانا محمد سرور ندیم نے ریتڑہ میں پختون جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پختون محب وطن اور امن پسند قوم ہے۔پختونوں کے ساتھ ناروا سلوک ملک میں بدامنی پھیلانے کی گہری سازش ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔دہشتگردی میں کسی قسم کی تخصیص ملکی مفاد کیلئے مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارووائی کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔دہشتگردوں کو قانون کے شکنجے میں لاکر امن وامان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواہ مخواہ پٹھانوں کو کوائف کے نام پر تنگ نہ کیا جائے اور شناختی کارڈوں کو بلاک کر کے پریشان نہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد چاہے کسی مذہبی، سیاسی ، لسانی یا علاقائی روپ میں چھپے ہوئے کیوں نہ ہوں انہیں بے نقاب کیا جانا ضروری ہے۔تاکہ اپریشن ردالفساد کے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ اس موقع پر سردار حسن خان، سردار روزی خان، سردار امان اللہ، سردار شہباز خان ، سردار دولت خان، سردار سلام خان، مولانا محمد رمضان، مولانا غلام مصطفیٰ اشعری، حکیم عبدالرحمٰن جعفر، مولانا عبدالعزیز لاشاری، مولانا محمد حنیف جروار، قاری محمد اسلم بھی موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے