ریتڑہ (فاروق شہزاد ملکانی سے)یونین کو نسل ٹبی قیصرانی کا بجٹ اجلاس زیرصدارت وائس چیئرمین سردار اورنگزیب خان میانہ منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئرمین محمد انور خان ملکانی،سیکریٹری یونین محمد نصیرجانی اور کونسلرز قاری رحمت اللہ ملکانی، غلام شبیر قیصرانی، فیاض احمد میانہ،حاجی محمد بخش رند، محمد اکرم لاشاری، خورشیداحمد قیصرانی، محمد اشرف بگا، رحمت اللہ خواتین کونسلرز نے شرکت کی۔اجلاس میں وائس چیئرمین سرداراورنگزیب میانہ نے یونین کونسل ٹبی قیصرانی کا پچیس لاکھ چالیس ہزار ایک سو بیس روپے کا بجٹ پیش کیا۔بجٹ میں گورنمنٹ گرانٹ اٹھارہ لاکھ جبکہ مختلف ٹیکسوں کی مد میں نوے ہزار کی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔سرداراورنگزیب میانہ نے بتایا کہ یہ یونین کونسل کا ششماہی بجٹ ہے جس میں اخراجات کا تخمینہ تئیس لاکھ تیرہ ہزار اسی روپے لگایا گیا ہے۔بجٹ کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔بجٹ اجلاس میں معززین علاقہ عزیزاحمد خان میانہ، وائس چیئرمین یوسی ببی محسن سرداردستی،اللہ نواز ملکانی نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمدانورخان ملکانی نے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔حکومت کو چاہئے کہ وہ ان اداروں کی بھرپور سرپرستی کرے۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسلوں کے فنڈز انتہائی محدود ہیں حکومت کو چاہئے کہ وہ ان فنڈز میں خاطرخواہ اضافہ کرے تاکہ وہ عوام کی امیدوں پر پورا اتر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نمائندگان ایم این اے سردارامجد فاروق کھوسہ، چیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالقادر کھوسہ اور ایم پی اے سردار ممتازخان بھٹوقیصرانی سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے ان کی بھرپور معاونت کریں اور ان مسائل کے حل کیلئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر ٹبی قیصرانی، ریتڑہ ،پیہڑ اور یونین میں واقع دیگر بستیوں میں صفائی، نکاسیء آب اور ،سولنگ اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کیلئے ان کی تجاویز پر اقدامات کو یقینی بنائیں۔




0 تبصرے