Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ایمرجنسی وارڈ میں زیرعلاج خاتون ڈاکڑوں مبنیہ غفلت سے جاں بحق

 ڈی جی خان(نمائندہ خصوصی)بروقت علاج نہ ملنے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں خاتون انتقال کرگئی۔ورثا کا لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال کے مین دروازے جام پور روڈ کی طرف سامنے رکھ کر احتجاج۔۔
ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے ایمرجنسی وارڈ میں زیرعلاج خاتون ڈاکڑوں مبنیہ غفلت سے جاں بحق ورثاء نے احتجاجا لاش سڑک پر رکھ کرہسپتال روڈ بلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق دری پیرعادل کی رہائشی اشرف بی بی زوجہ محمد عابد آج ساڑھے چھ بجے تیز بخار کی وجہ سےٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لا یا گیا جہاں پر ڈاکڑوں نے ایسے داخل کر کے ادویات لکھ دیں ورثاء کا کہنا تھاکہ تین گھنٹے تک ڈرپ تک نہیں لگائی گئی اور نہ ہی کسی ڈاکڑ نے چیک کیا تین دفعہ ایم ایس کو کال کی گئی تو اس نے جھڑک دیا بخار تیز ہونے کے بعد حالت بگڑ گئی اور مریضہ انتقال کر گئیں ورثاء نے احتجاجا لاش سڑک پر رکھ کر ہسپتال روڈ بلاک کر دیا جس سے ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں تھانہ سول لائن پولیس موقع پر پہنچ گئی رات گئے تک احتجاج جاری رہا ورثاء کا کہنا تھا کہ ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔انصاف کی فراہمی کے لئے ہیلتھ کئیر کمیشن میں جائیں گے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے