Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

خدمت کی سیاست بلندیوں کی معراج تک پہنچا دیتی ہے۔سردار عبد القادر خان کھو سہ

 شاہ صدردین(نامہ نگار) چیئر مین ضلع کونسل ڈیرہ غا زیخان سردار عبد القادر خان کھو سہ نے کہا ہے سیاسی زندگی عوامی اعتماد لازم ملزوم ہیں خدمت کی سیاست بلندیوں کی معراج تک پہنچا دیتی ہے کرپشن اور ظلم کی سیاست پاتال کی گہرائیوں میں دفن ہو جاتی ہے حلقہ پی پی کی عوام نے ایم پی اے سردار جاوید اختر خان لنڈ پر اعتماد کرتے ہو ئے 85 فیصد ووٹ دئے تاہم سردار جاوید اختر خان لنڈ عوام کی توقعات پر پورے نہیں اترے عوام نے بغاوت کی 85 فیصد ووٹ لینے والا حا لیہ بلدیا تی الیکشن میں صرف 15 فیصد ہی ووٹ لے سکے ان کے 18 نشستوں ں میں سے صرف تین نشستوں پر چیئر مین منتخب کرا سکے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گذ شتہ روز یو نین کو نسل چک رانمن میں کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا اور کہا میرے والد ایم این اے سردار امجد فاروق کھو سہ کی تمام زندگی عوامی خدمت کی سیا ست پر مبنی ہے اور عوام نے ان پر ہمیشہ اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے کہا سردار امجد فاروق کھوسہ نے سردار سیف الدین کھو سہ کے سر پر ہاتھ رکھا تو اسے چیئر مین ضلع کو نسل بنوایا آج انہوں نے سردار عبدالقادر کھوسہ کے سر پر ہاتھ رکھا تو عبد القادر کھوسہ کے سر پر چیئر مین ضلع کونسل کا تاج سجا سردار عبدالقادر کھوسہ نے کہا تمام یو نین کو نسلز میں مسا وی فنڈز تقسین کئے جا رہے ہیں مزید فنڈز کے حصول کیلئے کو ششیں جاری ہیں انشا اللہ عوام کے مسائل حل کر یں گے اور محرومیان دور کریں گے اس موقع پر چیئر مین یو نین کو نسل چک رانمن حا جی بشیر ہتوانی ، چیئر مین یو سی کو ٹ مبارک آصف سعید کھو سہ، چیئر مین یو سی پکی شریف اشرف کھو سہ، چیئر مین یو سی پیر عادل سید نادر امام کا ظمی چیئر مین یو سی چھا بری با لا فہیم اللہ خان مستوئی ، وائس چیئر مین چک رانمن جعفر حسین دستی، محمد حسین لچھمی، حافظ غلام مرتضی ہتوانی محمد خان تربا نی، خا دم حسین سیکٹری، محمد حسین دستی، صفدر عباس دستی ، محمد بخش دستی نذ ر حسین دستی کونسلر ، محمد بخش کھو سہ کو نسلر، محمد شریف رند کو نسلر ، محمد شفیع گزروا نی ، غلام رسول ممبر سمیت بڑی تعداد میں علا قہ معززین کھلی کچہری میں موجود تھے بعد ازاں سردار عبدالقادر خان نے عوامی مسائل سنے اور انہیں مو قع پر حل کرائے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے