Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ندیم خوجہ قتل کیس میں مظلوموں کا ہر صورت میں ساتھ دیں گے۔ سردار قیصروسیم خان قیصرانی

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)ندیم خوجہ قتل کیس میں مظلوموں کا ہر صورت میں ساتھ دیں گے۔مہرداد خوجہ ایک مظلوم اور غریب انسان ہے۔میں علاقہ کے سیاسی وڈیروں سے کہوں گا کہ ظالم کا ساتھ دینے کی بجائے مظلوم کا ساتھ دیں۔اللہ تعالیٰ فرعون کیلئے موسیٰ پیدا کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار سردار قیصروسیم خان قیصرانی نے ریتڑہ میں سردار وسیم خان میرانی کے شوروم پر تعمیرنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل تونسہ کے نام نہاد وڈیرے اور سیاستدان رہلیں قتل کیس میں مظلوم مہرداد خوجہ کا ساتھ دیں۔ورنہ انہیں علم ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ فرعون کیلئے موسیٰ ضرور پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ندیم خوجہ کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے مظلوم کا آخری سانس تک ساتھ دوں گا۔اس موقع پر محمد شریف خان، عزیزاحمد لغاری، گونا خان لغاری، سردار وسیم میرانی، سید ناصر حسین شاہ، محمد سلیم خوجہ، ملک منظور ابڑینگ، عصمت عزیز لغاری ،استاد رشید چھجڑہ ودیگر بی موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے