Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

لتڑا:محلہ فاروق آباد کا ٹرانسفارمر جلے تین دن گزر گئے تاحال نیا ٹرانسفارمر کی تنصیب نہ ہو سکی

وہوا(نامہ نگار) وہوا کے نواحی علاقہ قصبہ لیتڑا محلہ فاروق آباد کا ٹرانسفارمر جلے تین دن گزر گئے تاحال نیا ٹرانسفارمر کی تنصیب نہ ہو سکی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی شدید قلت اہل علاقہ بوند بوند کو ترس گئے میپکو چیف نوٹس لیں۔ شہری
تفصیل کے مطابق قصبہ لیتڑا محلہ فاروق آباد میں تین دن گزرنے قبل 100kvکا ٹرانسفارمر جل جانے کی وجہ سے علاقہ بھر میں پانی کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں پینے کا پانی ناہونے کی وجہ سے شہری ٹینکر مافیا سے لٹنے پر مجبور ہیں متاثرہ علاقے کے رہائشیوں کے مطابق موسم گرما کی آمد آمد ہے شد ید گرم موسم میں شہریوں کا سخت اذیت کا سمنا ہے اس کے علاوہ رات کے اوقات اہل علاقہ مچھروں کے کاٹنے کی وجہ سے ملیزیا جیسے موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں شہریوں بشیر احمد خان،اللہ داد ،عبدالرزاق ،ندیم اختر کھیتران ،محمد امین ،خورشید احمد ،نیاز احمد اللہ یار نے میپکو چیف ملتان سے ٹرانسفارمرکی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے