Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سیوریج سسٹم نہ ہونے سے شہریوں کا جینا دوبھر


 ٹبی قیصرانی(نامہ نگار)سیوریج سسٹم نہ ہونے کے باعث گلیوں محلوں میں کا پانی انڈس ہائی وے پر جمع، گلیوں میں پانی بھرجانے کے باعث شہریوں کا گھر سے نکلنا دشوار ہوگیا۔منتخب نمائندوں سے سیوریج نالہ تعمیر کرنے کا مطالبہ۔وائس چیئرمین یوسی ٹبی قیصرانی سردار اورنگزیب خان میانہ،فیاض احمد میانہ کونسلر، نذیراحمد بھٹہ کونسلر،شمشیرخان دوانی، محمد اسلم لنگاہ،امتیاز احمد میانہ،رضا اللہ بھٹہ،جاوید اقبال میانہ و دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج سسٹم نہ ہونے سے شہریوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔بچے، بڑے خواتین اور بزرگوں کا گھروں سے نکلنا دشوار ہوچکا ہے۔جبکہ بارش اور سیوریج کا پانی انڈس ہائی وے پر جمع ہونے سے ہائی وے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں۔انہوں نے ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ، ایم پی اے سردار ممتازاحمد بھٹو مطالبہ کیا ہے کہ ٹبی قیصرانی میں سیوریج نالہ تعمیر کیا جائے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے