Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

انڈس ہائی وے تا بستی باقر والا سڑک کی تعمیر کیلئے ساڑھے چار کروڑ کی گرانٹ جاری.سردار میربادشاہ قیصرانی

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)وزیراعلیٰ پنجاب نے انڈس ہائی وے تا بستی باقر والا سڑک کی تعمیر کیلئے ساڑھے چار کروڑ کی گرانٹ جاری کردی بہت جلد کام شروع کردیا جائے گا۔ڈویژنل کوآرڈینیٹر مسلم لیگ(ن)وسابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار میربادشاہ قیصرانی نے گذشتہ روز یونین کونسل ببی کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر پراونشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایس ڈی او اور سب انجنیئربھی ان کے ہمراہ تھے۔پنجاب ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے انڈس ہائی وے تا بستی باقر والا پختہ سڑک کی تعمیرکا سروے کیا۔بعدازاں یونین کونسل ببی کے دفتر میں سردار میربادشاہ قیصرانی نے کونسلرز نذیراحمد بھٹہ،ضمیراحمد دستی،جاوید اقبال دستی،امتیازاحمد دستی، وائس چیئرمین سردار محسن خان دستی، قمر خواجہ، بشیراحمد قیصرانی،اللہ ڈتہ صوبہ ودیگر سے ملاقات کی اور مسائل سنے۔سردار میربادشاہ قیصرانی نے کہا کہ انڈس ہائی وے تا بستی باقر والا براستہ ببی ، دادوالہ، بستی بکھی چھ کلومیٹر سڑک کی تعمیر پر ساڑھے چار کروڑ روپے لاگت آئے گی جس کیلئے فنڈز کی منظوری ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 240 کا کوئی دیہات ایسا نہیں چھوڑیں گے جہاں ترقیاتی کام نہ ہوئے ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی 240 میں پسماندگی کے خاتمہ کیلئے ایم پی اے سردار ممتازاحمد بھٹو کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے