ریتڑہ (فاروق شہزاد ملکانی)پانامہ لیکس پر شور مچانے والے ملک کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔سی پیک منصوبے کے تحت ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغازہو چکا ہے اس کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔ڈویژنل کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن) سابق پارلیمانی سیکرٹری سردار میر بادشاہ قیصرانی نے گذشتہ روز وائس شیئرمین یوسی مورجھنگی ملک بشیرحسین ملانہ کے ظہرانہ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔2018 کے الیکشن میں بھی عوامی خدمت کے بل بوتے پر مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل مورجھنگی میں دو کروڑ روپے کی لاگت سے مورجھنگی تا بیٹ ملانہ پختہ سڑک کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو جائے گا جبکہ یونین کونسل مورجھنگی میں نالی سولنگ کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ سردار میربادشاہ قیصرانی نے کہا کہ متوقع سیلاب کے خطرے کے باعث دریائے سندھ پر سپر بند کی تعمیر کیلئے کمشنر ڈیرہ غازیخان سے گرانٹ منظور کرا لی ہے۔ سپر بند کی تعمیر کا کام اگلے ماہ شروع کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ملک ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہو چکا ہے۔اس موقع پر چیئرمین یوسی مورجھنگی سردار عبدالحفیظ میرانی، سیدمحمد رمضان شاہ ، رانا متین احمد ، وائس چیئرمین لکھانی یونین مولاداد قیصرانی، وائس چیئرمین عاشق حسین بھچ، بشیراحمد قیصرانی، نانا عارف ملکانی، اعجازاحمد قیصرانی، ملک منظور حسین ملانہ، محمد فاروق قیصرانی و دیگر موجود تھے۔
0 تبصرے