ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی) ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کے حکم پر ریتڑہ تھانہ میں یونین کونسلوں کے چیئرمینوں ، وائس چیئرمینوں اور کونسلرز کا اجلاس ، اجلاس کی صدارت ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ سید اصغر حسین بخاری نے کی۔اجلاس میں چیئرمین یونین کونسل ٹبی قیصرانی محمد انور خان ملکانی، چیئرمین یوسی مورجھنگی سردار عبدالحفیظ خان میرانی، چیئرمین یوسی بودو سردارعبداللطیف قیصرانی،چیئرمین یوسی ناڑی ملک طیب حسین سانگھی، وائس چیئرمین ملک بشیرحسین ملانہ، سردارمحمد اشرف، کونسلرز سلیم اللہ خان میرانی، صادق حسین، حافظ عصمت اللہ، ملک غلام رسول بنبھان، سیدمحمد حسین شاہ اور محمد اشرف ملکانی نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید اصغر حسین بخاری نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے پیش نظران اجلاسوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے۔کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم اور دہشتگردی پر قابو پانا ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگ پہلے بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اس تعاون کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے گرد اور اپنے وارڈ اور یونین کونسل میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھیں سکولوں اور دیگر اداروں میں سیکیورٹی کی صورتحال سے پولیس کو بروقت آگاہ کریں۔تاکہ پولیس بروقت کاروائی کر کے کسی ناخوشگوار واقعہ ہونے سے پیشتر قابو پا سکے۔
0 تبصرے