وہوا(نامہ نگار)نفاذ اسلام کیلئے قوم مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دے،جے یو آئی کے زیر اہتمام صد سالہ عالمی اجتماع کا انعقاد امت مسلمہ کیلئے اسلامی انقلاب کی نوید ثابت ہو گا ان باتوں کا اظہارجے یو آئی کے رہنماؤں مولانا عبدالحمید ربانی،مولانا عبداللطیف،مولانا عبدالقادر ڈیروی،مولانا عبدالمجید قیصرانی،قاری سمیع اللہ قریشی نے مدرسہ محمودیہ میں حفاظ کرام کی دستار بندی کے موقع پر شرکاء سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں مدارس و مذہبی رہنماؤں کو در پیش مسائل کے حل کیلئے مولانا فضل الرحمن کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔نفاذ اسلام کیلئے قوم مولانا فضل الرحمن کی طرف دیکھ رہے ہیں اور انشاء اللہ پاکستان میں اسلامی قوانین کا نفاذ جلد ممکن ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے زیر اہتمام 7,8,9اپریل کو اضاخیل پارک میں عالمی اجتماع کا انعقاد امت مسلمہ کیلئے اسلامی انقلاب کی نوید ثابت ہو گا۔اس موقع پر حافظ واجد،حافظ محمد اقبال،حافظ فیاض احمد،حافظ محمد زوہیب انجم،حافظ محمد ثاقب بھٹی،حافظ محمد بلال کی دستار بندی بھی کی گئی۔
0 تبصرے